دنیا کی معمر ترین مکڑی 43 برس کی عمر میں چل بسی

ہفتہ 28 اپریل 2018 16:33

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) دنیا کی معمر ترین مکڑی 43 سال کی عمر میں چل بسی۔آسٹریلوی بائیولوجی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس مکڑی کی پیدائش 1974 میں ہوئی تھی۔دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق 'نمبر 16' کے نام سے پہچانی جانے والی اس مکڑی کو سب سے پہلے کیڑے مکوڑوں کی زندگی پر تحقیق کرنے والی سائنسدان باربرا یورک مین نے دیکھا تھا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد سے باربرا نے اس مکڑی کا مشاہدہ جاری رکھا۔یہ مکڑیاں عام مکڑی کی نسبت بھاری جسامت رکھتی ہے اور زہریلی ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ اگر یہ اپنے بلوں سے نکلتی ہیں تو انسانوں کا شکار بن جاتی ہیں۔ اس قسم کی مکڑیاں صرف ایک محفوظ بل میں رہتے ہوئے بھی طویل عمر پاجاتی ہے۔اس سے قبل میکسیکو میں ٹرانٹولا نامی مکڑی 28 برس کی عمر میں چل بسی تھی جب کہ امید ظاہر کی جارہی تھی کہ مکڑی 16 50 سال تک زندہ رہے گی۔

متعلقہ عنوان :