بے نظیر ایئرپورٹ پر مسافروں سے بھرے دو طیارے خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے

ہفتہ اپریل 16:33

بے نظیر ایئرپورٹ پر مسافروں سے بھرے دو طیارے خوفناک حادثے سے بال بال ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) بے نظیر ایئرپورٹ پر مسافروں سے بھرے دو طیارے خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر نجی ایئرلائن کا مسافر بردار طیارہ شارجہ جانے کے لیے ٹیک آف کی اجازت ملنے کے انتظار میں کھڑا تھا کہ کراچی سے آنے والی ایک اور پرواز آگئی۔

(جاری ہے)

اندرون ملک سے آنے والی پرواز ٹیکسی کرنے کے دوران شارجہ جانے والے طیارے سے ٹکراتے ٹکراتے بچ گئی۔دونوں طیاروں کے ٹکرانے کی افواہ کے بعد ایئر پورٹ پر دیگر پروازوں کی آمد و رفت روک دی گئی، طیارے کے دوبارہ معائنے کے بعد پرواز کو اڑان بھرنے کی اجازت دی گئی۔

متعلقہ عنوان :