ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے علینہ قتل کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت 2 مئی تک ملتوی

ہفتہ 28 اپریل 2018 16:47

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے علینہ قتل کیس میں گرفتار ملزم کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے علینہ قتل کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت 2 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے مین کیس کی مزید کارروائی 22 مئی تک ملتوی کر دی ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کے روبرو علینہ قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت کے روبرو کیس کی مرکزی ملزمہ علوینہ سمیت تمام ملزمان پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

عدالت میں مدعی مقدمہ اور مقتولہ کے والد ندیم نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا ۔ بیان میں مقتولہ کا کہنا تھا کہ انہیں ملزم کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ۔ عدالت چاہے تو ملزم کو ضمانت دے سکتی ہے ۔ عدالت نے کیس میں نامزد ملزم مظہر کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت دو مئی تک ملتوی کردی جبکہ مین کیس پر مزید کارروائی 22 مئی تک ملتوی کر دی ۔ واضح رہے کہ عدالت اس سے قبل اس کیس میں گرفتار مرکزی ملزمہ علوینہ اور دیگر دو ملزمان احسن اور عباس کی درخواست ضمانت منظور کر چکی ہے ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سعود آباد میں مقدمہ درج ہے ۔

متعلقہ عنوان :