رفاہی پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کے بعد فروخت کے خلاف دائر نیب ریفرنس کی سماعت8مئی تک ملتوی

ہفتہ 28 اپریل 2018 16:47

رفاہی پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کے بعد فروخت کے خلاف دائر نیب ریفرنس کی سماعت8مئی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) احتساب عدالت نے گلستان جوہر میں رفاہی پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کے بعد فروخت کے خلاف دائر نیب ریفرنس کی سماعت نامزد ملزم اختر کے وکلاء کی عدم حاضری پر 8 مئی تک ملتوی کر دی ۔ احتساب عدالت نے گلستان جوہر میں رفاہی پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کے بعد فروخت کے خلاف دائر نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں ریفرنس میں نامزد ملزم اختر کے وکلاء پیش نہ ہو سکے ۔ جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ۔ واضح رہے کہ ریفرنس میں عارف خان ڈاکٹر ادیب فہیم الدین اور عبدالشکور سمیت دیگر ملزمان مفرور ہیں جبکہ سابق رکن ایم کیو ایم فیروز بنگالی ، شاکر لنگڑا ، ادریس سمیت دیگر گرفتار ہیں ۔ ملزمان پر بلڈر مافیا کے ساتھ مل کر پلاٹس فروخت کرنے کا الزام ہے ۔