ٹنڈو محمد خان، جمعیت علماء اسلام کا سماجی برائیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 28 اپریل 2018 16:47

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) جمعیت علماء اسلام ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے ٹنڈو محمد خان شہر کے گرد ونواح میں چلنے والے سماجی برائیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دیا گیا، اس موقع پر ضلعی رہنمائوں مولانا سید منظور شاہ، مولانا عبدالبصر نظامانی، مولانا سراج لونڈ اور دیگر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ بھرکیو، ڈرگھ موری، باقر نظامانی، جلال موری اور دیگر علاقوں میں مین پڑی گھٹکا، آکڑا پرچی، رتنا، سفینا، ظفری، زیڈ ایکیس اور دیگر سماجی برائیاں سرعام چل رہی ہیں، جس کے باعث نوجوان نسل تباہ و برباد ہو رہی ہے، اور اس کے کھانے سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، جبکہ علاقے کی پولیس سرپرستی کر رہی ہے، انہوں نے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر سماجی برائیوں کا خاتمہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :