جیکب آباد پولیس کی کارروائی،

40 لاکھ مالیت کی غیر ملکی مضر ِصِحت چھالیہ، گٹکا اور استعمال شدہ بیٹریوں کی برآمد

ہفتہ 28 اپریل 2018 16:54

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) جیکب آباد پولیس کی کارروائی، 40 لاکھ مالیت کی غیر ملکی مضر ِصِحت چھالیہ، گٹکا اور استعمال شدہ بیٹریوں کی برآمد، 2 ملزمان گرفتار، کیس داخل تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ کی ہدایات برائے سمگلنگ اور غیر قانونی اشیاء کی روک تھام کے تحت خفیہ اطلاع پرایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر گل محمدمہرنے نفری کے ہمراہ سندھ، بلوچستان کی سرحدی پٹی شمبے شاہ چیک پوسٹ پر چیکنگ کا عمل جاری کیادوران چیکنگ ایک ہینو ٹرک نمبر TKK-962 کی چھت پر لوڈ 400 سے زائد استعمال شدہ بیٹریوں کے نیچے غیر ملکی مضر صحت ِ چھالیہ، گٹکا کی 213 بوریاںبرآمد ہوئیںجن کی مالیت مارکیٹ میں 40 لاکھ روپے ہے ٹرک میں سوار 2 ملزمان مرتضٰی ولد بہرام خان بروہی سکنہ سریاب کوئٹہ اور خان محمد ولد محمد عظیم بروہی سکنہ بائے پاس کوئٹہ کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان کے خلاف مضر صحت قانون کے تحت تھانہ صدر پرکیس داخل کیاگیاہے ۔