ہالی وڈ کے سنہری دور کی میوزیکل فلموں کا احیاء ایک بار پھر، اینی میٹڈ فلمیں ہالی وڈ میوزیکل اور ڈانس فلموں کی احیاء کی بنیاد ثابت ہوئیں

ہفتہ 28 اپریل 2018 16:54

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) ہالی وڈ کے سنہری دور کی میوزیکل فلموں کا احیاء ایک بار پھر نئے انداز سے ہو رہا ہے جس کا آغاز فلم’’لالا لینڈ‘‘سے ہوا اور گذشتہ سال ’’دی گریٹسٹ شو مین‘‘اور فلم’’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘‘دو میوزیکل فلمیں بنیں جنہوں نے گلوبل باکس آفس پر 2.1 بلین ڈالر سے زائد کا کاروبار کیا۔

رواں سال ڈزنی کی ماضی کی میوزیکل فلم ’’میری پوپن‘‘کا سیکوئیل بھی آرہا ہے جس میں نئے سرے سے سب کچھ مرتب کیا جا رہا ہے۔اسی طرح 2019 میں لائیو ایکشن میوزیکل فلمیں ’’ڈمبو‘‘،’’الہ دین‘‘اور ’’دی لائن کنگ‘‘بھی آرہی ہیں جو اپنے اسی نام کی اصل فلموں کا سیکوئیل ہوں گی۔اسی طرح فلم’’مامامیا ہیئر وی گو اگین‘‘ اور ’’ویسٹ سائیڈ سٹوری‘‘کی ری میک بھی پائپ لائن میں آچکی ہے جبکہ لیڈی گا گا کو لے کر ایک اور میوزیکل فلم’’اے سٹار از بورن‘‘بنائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف مشی گن کی پروفیسر اینڈی کرشنر کے مطابق ہماری ایک پوری نسل اینی میٹڈ میوزیکل فلمیں دیکھتے ہوئے جوان ہوئی اور اب اینیمیٹد سے ٹرینڈ اوریجنل کی طرف جا رہا ہے،یہی اینی میٹڈ فلمیں ہالی وڈ کی میوزیکل اور ڈانس فلموں کی احیاء کی بنیاد بنی ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہالی وڈ میں میوزیکل فلموں کا آغاز 1927 میں فلم ’’دی جیز سنگر‘‘سے ہوا لیکن اس دور مین جس طرح میوزیکل فلمیں بنتی تھیں اور جو ماحول ہوتا تھا وہ شاید دوبارہ نہ ہو سکے کیونکہ ایک فلمی دورکی اوریجنیلٹی 1960 کی دہائی میں مومی مجسمے میں بدل کر حنوط ہو چکی ہے۔

ڈرٹمائوتھ کالج کی پروفیسر ڈسری گارشیا کا کہنا ہے کہ نئے ہدایتکار اور گیت نگار میوزیکل فلموں میں تبدیلی کا ایک سمندر لے کر آئیں گے جس کی ایک مثال میوزیکل سٹیج ڈرامہ ’’ہملٹن‘‘ ہے جو بے حد کامیاب ہوا۔

متعلقہ عنوان :