پیپلزپارٹی سےسینیٹ کی چیئرمین شپ چھینی کس نے چھینی

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ اپریل 16:32

پیپلزپارٹی سےسینیٹ کی چیئرمین شپ چھینی کس نے چھینی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 اپریل 2018ء) : تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم نے پیپلزپارٹی سے سینیٹ کی چیئرمین شپ چھینی،،نوازشریف کواحتساب کے وقت جمہوریت خطرے میں نظرآرہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے قائد ن لیگ نوازشریف کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران خان نےجمہوریت کیلئے22 سال جدوجہد کی ہے۔ نوازشریف کے منہ سے جمہوریت اورجمہوری روایات کی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کے وقت نوازشریف کوجمہوریت خطرے میں نظرآتی ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے پیپلزپارٹی سے سینیٹ کی چیئرمین شپ چھینی ہے۔