سانحہ 12مئی کیس ،

شریک ملزم کی عدم حاضری کے باعث سماعت 15 مئی تک ملتوی

ہفتہ 28 اپریل 2018 16:54

سانحہ 12مئی کیس ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ بارہ مئی کیس سے متعلق مقدمات کی سماعت ،عدالت نے کیس میں شریک ملزم کی عدم حاضری کے باعث سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی ۔ہفتے کو انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ12 مئی کیس سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں مئیرکراچی وسیم اختر پیش ہوئے جبکہ کیس میں شریک ملزم کی عدم حاضری کے باعث ملزمان پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی عدالت کی جانب سے ملزم کی عدم حاضری پراظہار برہمی کیا گیا عدالت کا کہنا تھا کہ ٓائندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنائیں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی واضع رہے کہ12 مئی کیس میں فرد جرم کی کاروائی ایک بار پھر موخرکردی گئی

متعلقہ عنوان :