سپریم کورٹ کی عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب پل کے نیچے فٹ پاتھ پر قائم اسکول منتقل کرنے کے لیے تین ماہ کی مہلت

ہفتہ 28 اپریل 2018 16:54

سپریم کورٹ کی عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب پل کے نیچے فٹ پاتھ پر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب پل کے نیچے فٹ پاتھ پر قائم اسکول منتقل کرنے کے لیے تین ماہ تک مہلت دیتے ہوئے پیشرفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔ہفتے کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار قریب پل کے نیچے فٹ پاتھ پر قائم اسکول سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں عدالتی معاون بیرسٹر صلاح الدین احمد کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فٹ پاتھ اسکول کی انتظامیہ حکومتی پیشکش قبول کرنے کو تیار نہیں۔ سرکاری اسکول میں منتقلی کے بجائے انتظامیہ نجی عمارت میں جانا چاہتی ہے۔ عدالت میں درخواست گزار انفاس علی شاہ زیدی کا کہنا تھا کہ تین ماہ کا وقت دیا جائے فٹ پاتھ سے اسکول خالی کردیں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ ہمیں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر شمیم ممتاز نے کہا کہ آپ لوگ میڈیا کے ساتھ بدتمیزی کررہے ہو۔ عدالت کا کہنا تھا کہ وزیر یہ لفظ کیسے بول سکتا ہے اسے عدالت بلا لیتے ہیں۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت درگزر کرے ایک خاتون کے ساتھ دوسری خاتون کا مکالمہ تھا۔ اس الفاظ کو سنجیدہ نہ لیا جائے۔ جب کہ عدالت کا مزید کہنا تھا کہ جب ایک خاتون اچھا کام کررہی ہے تو حکومت یہ کام کیوں نہیں کرتی۔ عدالت نے درخواست گزار کو تین ماہ کی مہلت دیتے ہوئے اسکول منتقل کرنے کا حکم دیدیا جبکہ انتظامیہ سے اسکول منتقلی سے متعلق ایک ماہ میں پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔

متعلقہ عنوان :