نواز شریف نے ثابت کیا ہے کہ ووٹ کا تقدس ہماری سیاست کا محور ہے،علی اکبر گجر

․ قوم کے اعتماد کے ساتھ آئندہ انتخابات میں منتخب ہو کر موجودہ بجٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے،رہنما مسلم لیگ (ن)

ہفتہ اپریل 17:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی تاریخ ساز خدمات کے صلے میں قوم کے بھرپور اعتماد کے ساتھ آئندہ انتخابات میں عظیم الشان کامیابی یقینی بن چکی ہی․ قائد میاں محمدنواز شریف نے قوم کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی پاسداری کرکے ثابت کیا ہے کہ ووٹ کا تقدس ہماری سیاست کا محور ہی․ قوم کے اعتماد کے ساتھ آئندہ انتخابات میں منتخب ہو کر موجودہ بجٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں گی․ سازشوں اور رکاوٹوں کے باوجود تاریخ ساز بجٹ پیش کرنا پاکستان مسلم لیگ(ن) کا عظیم کارنامہ ہی․ جمہوریت کا درس دینے والی کوئی سیاسی جماعت سوائے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے آج تک قوم کے مزاج کے مطابق بجٹ پیش کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) بتدریج قومی امنگوں پر پوری اترنے میں کامیاب ہو رہی ہی․ ہماری جماعت کو جس مفلوج حالت میں ملک کی معیشت ملی تھی اسے سنبھالنا اور سنوارنا ہماری قیادت کا بہت بڑا کارنامہ ہی․ ہم نے ہر شعبہ زندگی کو بہتری کی طرف گامزن کیا ․ سیاسی مفادات کی بجائے عوام کے مفادات کو مد نظر رکھا اور پاکستان کو دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کی صف میں شامل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں․ پاک چین اقتصادی راہداری،، گوادر پورٹ اور توانائی کے منصوبوں کی تکمیل پاکستان قوم کے لئے سنہرے دور کا آغاز ہوگی․ قائد میاں محمد نواز شریف کے جراتمندانہ فیصلوں کی وجہ سے نہ صرف پاکستان کو دہشتر گردی کے کینسر سے نجات ملی بلکہ خطے میں موجوددہشت گردوں کی حامی قوتوں کی کمر بھی توڑی جا چکی ہی․ میاں محمد نواز شریف نے اپنے دور اندیشن فیصلوں کی قوت سے کراچی سے خوف اور دہشت کو شکست دی اور آج کراچی جیسا دن رات لاشیں اگلتا شہر روشنیوں اور امن کا گہوار بن چکا ہے۔