پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کی صوبائی کونسل کا اجلاس پرسوں ہوگا

ہفتہ اپریل 17:06

پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کی صوبائی کونسل کا اجلاس پرسوں ہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کی صوبائی کونسل کا اجلاس پرسوں(اتوار) 29 اپریل صبح 11 بجے حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد میں ہو گا ۔ اجلاس میں صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پنجاب کے وزیر برائے تعلیم رانا مشہور احمد خان ، عبدالواسع کاکڑ ، میر امان اللہ تالپور ، غلام مصطفی ایڈووکیٹ اور احسان سومرو الیکشن کمیشن کے فرائض انجام دیں گے ۔ کوآرڈینیٹر مسلم لیگ (ن) سندھ ہاؤس رانا انجم کے مطابق سندھ کی صوبائی کونسل کا اجلاس کل صبح 11 بجے ہائپر بینکیوٹ لطیف آباد نمبر 2 مین پبلک اسکول روڈ حیدر آباد میں ہو گا ۔ اجلاس میں سندھ کونسل کے ارکان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔