سرگودھا، عطائیوں کیخلاف مہم جاری، 3 عطائی سٹور سیل ،مالکان گرفتار

ہفتہ 28 اپریل 2018 17:06

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) سرگودھا میں عطائیوں کے خلاف جاری مہم میں 3 اور عطائی سٹور سیل کر کے مالکان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔بتا یا گیا ہے کہ اس مہم میں چیکنگ کرتے ہوئے ٹیم نے چک 115 جنوبی میں عطائی ارشد علی کے سٹور کو سیل اسے گرفتار کرتے ہوئے تھانہ عطاء شہید پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح موضع سلیقہ میں 2 عطائی سٹور سیل کر کے مالکان احسان اللہ اور محمد اکرم کو سیل کر کے تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

دویوم قبل نواحی علاقہ حیدرآباد ٹاون میں چھاپہ مار کر عطائی عبدالطیف کا سٹور سیل کر کے اسے گرفتار کروا دیا۔جس پر تھانہ جھال چکیاں نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔جبکہ دوسرے چھاپہ میں ٹیم نے بھابھڑہ کے عطائی اسد رفیق کا سٹور سیل کر کے اسے گرفتار کروا دیا گیا جس پر ملزم کے خلاف تھانہ میلہ میں مقدمہ درج کر کیا گیا۔ٹیم نے دیگر علاقوں میں چیکنگ کے دوران 7 عطائیوں کے اڈے سیل کر کے رپورٹ حکام کو بجھوا دی۔

متعلقہ عنوان :