Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ کل مینار پاکستان لاہورمیں منعقد ہو گا

ہفتہ 28 اپریل 2018 17:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ کل مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہو گا۔ سابق امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر کی قیادت میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے قافلے لاہور روانہ ۔ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں آج عظیم الشان ریلی کی صورت میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا قافلہ وسن پورہ لاہور سے مینار پاکستان کی طرف روانہ ہو گا۔

(جاری ہے)

مظفر آباد روانگی سے قبل سابق امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا جلسہ پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے گا۔ جس میں پی ٹی آئی اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں ایک متحد پاکستان کی بنیاد کو مظبوط تر بنانے میں اپنے تمام کارکنان کے ساتھ عہد کریں گے۔ جلسہ میں آئندہ ہونے والے الیکشن کے حوالے سے تنظیمی ڈھانچے کے موثر استعمال بارے کارکنان سے خطاب کیا جائے گا۔ نوجوان اس جلسہ میں شریک ہو کر عمران خان کے ہاتھ مظبوط کریں اور ایک نئے پاکستان کی تکمیل میں شامل ہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات