ابوظہبی پولیس نے 999 پر غیر ضروری کالز کرنے والوں کو سخت وارننگ جاری کر دی

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 28 اپریل 2018 16:40

ابوظہبی پولیس نے 999 پر غیر ضروری کالز کرنے والوں کو سخت وارننگ جاری ..
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 اپریل 2018ء) ابوظہبی پولیس نے 999 پر غیر ضروری کالز کرنے والے شہریوں کو خاص طور پر نوجوانوں کو سخت وارننگ جاری کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق ابوظہبی پولیس نے حال ہی میں سماجی رابطے کے ویب سائٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ابوظہبی پولیس نے مذاق میں 999 پر کالز کرنے والے نوجوانوں کو وارننگ جاری کی گئی ہے اورویڈیو میں نوجوانوں کو بتایا گیا ہے کہ جو وقت وہ ایک غیر ضروری کال کر کے مزہ لینے میں لگا دیتے ہیں ، ہو سکتا ہے کہ اس وقت میں کوئی ضروری کال ہولڈ پر ہو۔

ابوظہبی پولیس کا کہنا تھا کہ کسی کی جان بچانے یا لینے کے لیے چند منٹ ہی کافی ہوتے ہیں ۔ اس سے قبل بھی رواں سال کے شروع میں ابوظہبی پولیس نے ایمرجنسی نمبر پر غیر ضروری کالز کرنے والوں کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے ایک مہم شروع کی تھی ۔ ابوظہبی پولیس کی جاری کی گئی ویڈیو ملاحظہ کریں :

متعلقہ عنوان :