یکم جولائی کو پیٹرولیم لیوی نہیں بڑھائیں گے، مفتاح اسماعیل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 اپریل 2018 16:44

یکم جولائی کو پیٹرولیم لیوی نہیں بڑھائیں گے، مفتاح اسماعیل
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 اپریل 2018ء) : وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کو بڑھایا ہے لیکن یکم جولائی کو پیٹرولیم لیوی نہیں بڑھے گی۔ انہوں نے آج یہاں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کا موقع ملا ہے۔ ہم نے ٹیکس گروتھ گیارہ فیصد لگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پیٹرولیم لیوی کو بڑھایا ہے۔

یکم جولائی کو پیٹرولیم لیوی نہیں بڑھے گی۔ جتنا سستا پیٹرول پاکستان میں ہے اتنا کہیں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات پرایکسپورٹ پیکیج جاری کیاہے۔

(جاری ہے)

جی ڈی پی کی11 فیصد گروتھ ہو گی۔ نئےٹیکس دہندگان کوٹیکس نیٹ میں لانےکی کوشش ہے۔ واضح رہے وفاقی حکومت نے بجٹ 2018-19ٰء میں پیٹرولیم منصوعات پرپیٹرولیم لیوی200 فیصد بڑھانےکی تجویز دی ہے۔

جس کیلئے حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی ایکٹ میں ترمیم کردی ہے۔فنانس بل میں پٹرول، ڈیزل، مٹی کےتیل، ہائی اوکٹین پرلیوی 30 روپے فی لیٹر،لائٹ اسپیڈ ڈیزل، گیسولین ای10 اور اس پر بھی بڑھا کر30 روپے فی لیٹر ، اسی طرح مقامی ایل پی جی پر بھی لیوی میں 328 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ لیوی بڑھانے سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوجائے گا۔