کراچی میں امن بحال ہو چکا ہے اور بڑی تعداس میں بیرونی سرمایہ پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں ،

مسلم لیگ(ن) کی موجودہ حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی کا کسی حکومت سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا،ہم نے ملک میں ریکارڈ ترقی کی ہے ،ٹیکس کے نظام کو بہتر بنایا ہے اور امن وامان قائم کرنے کے علاوہ توانائی کا بحران حل کیا ہے گورنر سندھ محمد زبیر کا ٹنڈو جام میں کنر آئل و گیس فیلڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ہفتہ اپریل 17:08

کراچی  میں امن بحال ہو چکا ہے اور بڑی تعداس میں بیرونی سرمایہ پاکستان ..
حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کراچی میں امن بحال ہو چکا ہے اور بڑی تعداس میں بیرونی سرمایہ پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں ، مسلم لیگ(ن) کی موجودہ حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی کا کسی حکومت سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا ہم نے ریکارڈ ترقی کی ہے ٹیکس کے نظام کو بہتر بنایا ہے اور امن وامان قائم کرنے کے علاوہ توانائی کا بحران حل کیا ہے، وہ حیدرآباد کے نزدیک ٹنڈو جام میں کنر آئل و گیس فیلڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جو منصو بے شروع کئے وہ اپنے دور حکومت میں ہی تکمیل تک بھی پہنچا دیئے اور سابقہ حکومتوں کے نامکمل منصو بے بھی پورے کرکے قومی خزانہ کو فائدہ پہنچایا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کراچی جو کئی عشروں سے بدامنی کا شکار تھا اب پرامن ہو چکا ہے یہاں بیرونی سرمایہ کار سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی ظاہر کررہے ہیں، شہر کی رونق بحال ہو چکی ہیں پھر سے یہ روشنیوںکا شہر بننے جارہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی توانائی پالیسی کی وجہ سے طویل المیعاد معاشی ترقی کی طرف جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی سے کسی حکومت کا موازنہ نہیں کیا جاسکتااس حکومت نے صوبوں کو سب سے زیادہ فنڈز دیئے ہیں ۔2013ء میںصوبوں کو 1150بلین روپے دیئے گئے تھے جبکہ 2018ء میں ٹیکس کی مد سے 2600بلین دیئے جائیں گے ۔ٹیکس کی وصولی میں بھی کئی گنا اضافہ ہو اہے قبل ازیں او جی ڈی سی ایل کے چیئرمین زاہد مظفرنے کنر پساکی ڈیپ پروسسنگ فسیلٹی کا ریکارڈ مدت میں تکمیل پر اظہار تشکر کرتے ہو ئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی خصوصی دلچسپی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے اس منصوبہ کے ری ٹینڈر کئے اب یہاں سی225ملین مکعب فٹ یومیہ گیس اور350میٹرک ٹن ایل پی جی پید اہورہی ہے جبکہ 5ہزار بیرل خام تیل نکالا جارہا ہے اور 25کلو میٹر کی پائپ لائن بچھا کر اس کو سوئی سدرن گیس کمپنی کی فیلڈ سے منسلک کردیا گیا ہے۔ انہوں نے اس علاقہ میں تعلیم وصحت ، انفراسٹکچراور ہنر مندی کے منصوبے پر1103ملین روپے خرچ کئے گئے ہیں ۔تقریب میں مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ ، کھیئل داس کوہستانی ، خالد شیخ ، شبیر انصاری ، حنیف صدیقی ایم پی اے سورٹھ تھیبو کے علاوہ کمشنر حیدرآباد سعید احمد منگیجو، ڈی آئی جی حیدرآباد جاوید عالم اوڈھو ، ایس ایس پی سید پیر محمد شاہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔