سارک ممالک کے مابین تجارت کے فروغ کا بے پناہ پوٹینشل موجود ہے، صدر سارک چیمبر آف کامرس
سی پیک سے عالمی تجارتی سپلائی چینل میں پاکستان کا کردار بڑھے گا اور اس کے سارک کے سماج و اقتصادیات پر بھی بہت گہرے اثرات مرتب ہونگے، نائب صدر سارک چیمبر افتخار علی ملک
ہفتہ 28 اپریل 2018 17:23
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مختصر مدتی پالیسی کے طور پر ہمیں سارک ممالک کے درمیان کاروباری، تجارتی اور صنعتی ترقی اور نقل و حمل کے مسائل کو حل کرنا اور اپنے اہداف کا تعین کرنا ہے اور طویل مدتی پالیسی کے طور پر ہمیں جنوبی ایشیائی ممالک کے پوٹینشل کو بھر پور طور پر بروئے کار لانا اور 2030 تک سارک چیمبر کو دنیا کا بہترین و متحرک چیمبر بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی ایشوز اور سیاسی رکاوٹوں کا بہانا بنانے کی بجائے ہمیں جنوبی ایشیائی ممالک کی حالیہ معاشی کامیابیوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے کیونکہ سارک ممالک جی ڈی پی کی 6.5 فیصد سے زائد بلند ترین شرح نمو کے ساتھ دنیا بھر میں آگے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ آئندہ دو دہائیوں میں دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں کا تعلق ایشیا سے ہوگا اور یہ جنوبی ایشیائی ممالک کے لئے بھی اقتصادی ترقی کا اہم موقع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی بدامنی یورپ اور امریکہ سمیت دنیا بھر میں ہر جگہ موجود ہے لہذا کاروباری طبقے کو اس سے آگے بڑھتے ہوئے تجارتی مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آزادانہ تجارتی معاہدے کرتے وقت ترقی پذیر ممالک صرف اس وجہ سے نسبتاً کم فوائد حاصل کرپاتے ہیں کیونکہ مذاکرات میں ان کی پوزیشن غیر مستحکم اور بیوروکریسی کمزور ہوتی ہے۔ سارک چیمبرکے نائب صدر افتخار علی ملک نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی صلاحیتوں اور مسائل کے عمیق تجزیہ کے بعد ہم نے اہداف کے حصول کے لئے تیار کردہ حکمت عملی کے حقیقی معنوں میں نفاذ کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک میں داخلی تجارت کے مجموعی مواقع میں سے 55 فی صد کا ابھی تک مکمل طور پر استعمال نہیں کیا گیا ہے اور یہ کام مشترکہ نقطہ نظر، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور تحقیق و ترقی کے تبادلے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ درپیش رکاوٹوں کے باوجود یہ خوش آئند ہے کہ سارک چیمبر کے نقاد بھی اب اس کی اہمیت کے معترف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے عالمی تجارتی سپلائی چینل میں پاکستان کا کردار بڑھے گا اور اس کے سارک کے سماج و اقتصادیات پر بھی بہت گہرے اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سارک نے حالیہ برسوں میں تجارت، فنانس، غربت کے خاتمے، انسانی وسائل کی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے، بچوں کی فلاح و بہبود، دیہی ترقی، انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات اور ماحول سمیت کئی شعبوں میں میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔ وائس چیئرمین بلڈنگ کمیٹی زبیر احمد ملک، وائس چیئرمین سارک چیمبر ینگ انٹر پرینیور شہریار علی ملک، سیکریٹری جنرل سارک چیمبر حنا سعید اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل ذوالفقار علی بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.