ڈیرہ مراد جمالی ،سیاہ کاری کے شبہ میں شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 17:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں سیاہ کاری کے شبہ میں شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے پولیس تھانہ منجھو شوریٰ کی حدود گوٹھ برکت علی میں سیاہ کاری کے الزام میں شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے لاش کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔