Live Updates

ٹیکس ادا کرنے والی عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا،اسد عمر

مالی خسارے تمام دعوے جھوٹے کیے،چوروں کو ایمنسٹی دیتے وقت عام شہریوں کا بالکل خیال نہیں رکھا گیا،بجٹ پر خصوصی تبصرہ

ہفتہ 28 اپریل 2018 17:26

ٹیکس ادا کرنے والی عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا،اسد عمر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ چینی پر 19رروپے فی کلو، تیل اور فون کارڈز پر تقریباً 40 فیصد ٹیکس دینے والے عوام کو بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پیش کیے گئے وفاقی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ بجٹ میں مالی خسارے کے بارے میں جھوٹے دعوے کیے گئے،حکومت نے نہیں بتایا کہ 500 ارب روپے کے گردشی قرضے کیسے ادا کرے گی،یہ بھی نہیں بتایا کہ ایک کھرب روپے کے قرضوں کی ادائیگی کی کیا صورت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹی خزانہ کی جانب سے مسترد ہونے کے باوجود ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو بجٹ کاحصہ بنایا گیا،چوروں کو ایمنسٹی دیتے وقت عام شہریوں کا بالکل خیال نہیں رکھا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات