کے پی حکومت مالی سال 19-2018 کا بجٹ 14 مئی کو پیش کرے گی

ہفتہ 28 اپریل 2018 17:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) خیبر پختونخوا حکومت مالی سال 19-2018 کا بجٹ 14 مئی کو اسمبلی میں پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت خیبر پختونخوا رولز آف بزنس 1985، کے رول 33 (1) کی پیروی کرتے ہوئے مالی سال 2018-19 کیلئے سالانہ بجٹ 14 مئی 2018 کو سہ پہر 4 بجے صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا میں پیش کیا جائیگا۔