انسانوں کا بنایا ہوا نظام عادلانہ اور متوازن نہیں ہو سکتا ، امیر تنظیم اسلامی

ہفتہ اپریل 17:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) انسانوں کا بنایا ہوا نظام عادلانہ اور متوازن نہیں ہو سکتا ۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔ اُنہوں نے کہا کہ یکم مئی 1886ء کو شروع ہونے والی مزدوروں کی تحریک سرمایہ دارانہ نظام کے ظلم اور استحصال کے خلاف تھی لیکن 1917ء کے بالشویک انقلاب نے بدتر نظام کو انسانوں پر مسلط کر دیا ۔

(جاری ہے)

حقیقت یہ ہے کہ ایک ایسا عادلانہ نظام جو مزدور اور سرمایہ دار ، عورت اور مرد کے درمیان حقوق و فرائض کی منصفانہ تقسیم کرے صرف اللہ کا دیا ہوا نظام ہے جو اس نے اپنے آخری رسولﷺ کے ذریعے انسانوں تک پہنچایا ۔ اب ہمارا فرض ہے کہ اس نظام کو نافذ کریں تاکہ دنیا میں ظلم و استبداد اور استحصال ختم ہو اور تمام انسانوں کو مساوی مواقع میسر ہوں ۔ حقیقت یہ ہے کہ اسلامی نظام ہی وہ واحد نظام ہے جو سب کو عدل فراہم کرتا ہے لہٰذا اسی نظام کے قیام سے دنیا امن کا گہوارا بن سکتی ہے ۔#

متعلقہ عنوان :