پنجاپ حکومت کی اربوں روپے کی ڈولفن فورس ڈوبنے لگی

600 ہیوی بائیکس میں سے 130 کوگرائونڈ کر دیاگیا ملک میں ہیوی بائیکس کے مکینک موجو د نہیں، لاہور میں ڈولفن فورس کا گشت محدود، سٹریٹ کرائم میں اضافہ

ہفتہ 28 اپریل 2018 17:35

پنجاپ حکومت کی اربوں روپے کی ڈولفن فورس ڈوبنے لگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) پنجاپ حکومت کی اربوں روپے کے بجٹ سے تیار کی جانے والی ڈولفن فورس ڈوبنے لگی0 300 اہلکاروں کے لئے دئیے گئے 600 ہیوی بائیکس میں سے مکینک کی عدم موجودگی کے باعث 130 بائیکس کوگرائونڈ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاپ حکومت کا سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لئے 2 سال قبل اربوں روپے کے بجٹ سے بنائی جانے والی ڈالفن فورس ڈوبنے لگی ڈولفن فورس کے 3000 اہلکاروں کے لئے 600 ہیوی بائیکس گشت کے لئے دئیے گئے تھے جن میں سے 130بائیکس کو ٹائر اوردیگر مکینیکل فالٹس کی وجہ سے گرئونڈ کر دیا گیا کیونکہ پاکستان میں ہیوی بائیکس کے مکینک موجو د نہیں ہیں اور لاہور میں ڈولفن فورس کے گشت محدود کر دیا گیا ہے جس سے سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہونے کا خد شہ بڑھ گیا ہے

متعلقہ عنوان :