ایران کو لگام دینے کیلئے جوہری معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ضروری ہے،جرمن

ہفتہ اپریل 17:35

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) جرمن چانسلرانجیلا میرکل نے کہاہے کہ جرمنی ایران کے جوہری معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کو ضروری سمجھتا ہے،تاکہ اس سے ایران کی دھمکیوں پر لگام ڈالا جاسکے،جسے وہ شام پر جغرافیائی اور سیاسی اثر و رسوخ ڈالنے کیلئے استعمال کرتا ہے،جو بھروسہ برسوں سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں بدتر ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا کہ جرمن حکومت امریکہ کیساتھ قریبی بات چیت جاری رکھے گی،ایسے میں جب صدرٹرمپ 2015 کے ایران کیساتھ ہونیوالے جوہری معاہدے سے متعلق فیصلے پر پہنچ نیوالے ہیں،جسے چین،، فرانس،،،جرمنی،،،روس،،،برطانیہ،،،امریکہ اور یورپی یونین نے ایران کیساتھ طے کیا تھا۔