سپریم کورٹ نے 15روزمیں کراچی سے تمام آئل ٹینکرزکوذوالفقارآبادمنتقل کرنے کاحکم دیدیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 17:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے 15روزمیں کراچی سے تمام آئل ٹینکرزکوذوالفقارآبادمنتقل کرنے کاحکم دیدیا ،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شیری جناح کالونی میں آئل ٹینکرزکھڑے کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران عدالت نے آئل ٹینکرزکے شہرمیں داخل ہونے پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ حکومت کاسارانظام کالاہے کراچی کی شہری حکومت کاغذکی طرح ہل جاتی ہے شہرمیں آئل ٹینکرزکوداخل نہیں ہونے دینگے ۔

اس موقع پرکے ایم سی کے وکیل نے عدالت کوبتایاکہ ذوالفقار آبادآئل ٹرمینل مکمل طورپربن چکاہے مگرآئل ٹینکرزمالکان ذوالفقارآبادجانے کے لیے تیارنہیں ہیں،جس پرسپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزاراحمدنے ریمارکس دیئے کیاحکومت کے پاس ول نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے ذریعے آئل ٹینکرزکواٹھاکرشہرسے باہرپھینکیں،جسٹس گلزاراحمدنے ریمارکس دیئے کہ اگریہ کام نہیں کرناچاہتے ہیںتوآئل کمپنی انہیں تیل دینابند کردیں۔

ہمارے پاس چین کاآپشن موجودہے یہ کام نہیںکرتے نہ کریں۔دوران سماعت عدالت نے استفسارکیاکہ کیاذوالفقارآبادآئل ٹرمینل پرہیرے لگواکردیں۔کیاآئل ٹینکرزوالوںکووہامحل بنواکردیں،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایک ہفتہ میں خودذوالفقارآبادمنتقل ہوجائیں۔ورنہ 15روزبعدپولیس اوررینجرزکے ذریعے شہرسے نکالیں گے ۔اس موقع پرآئل ٹینکرزمالکان کوبتایاکہ ہم ذوالفقارآبادجانے کے لیے تیارہیںاس موقع پرعدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگریہ کام نہیں کرتے توہم حکومت پاکستان سے کہیںگے آئل ٹینکرزکے لیے چین سے بات کریں ۔

حکومت کوچین سے آئل ٹینکرزکے ٹھیکے کی ہدایت کردیتے ہیں،اس موقع پرعدالت نے آئل ٹینکرزمالکان کو15روزمیں تمام آئل ٹینکرزذوالفقارآبادمنتقل کرنے کاحکم دیدیا،#