خصوصی عدالت نے نجی اسکول بم دھماکہ کیس میںملزمان سعدعزیزعرف اورطاہرحسین کوبری کردیا

ہفتہ اپریل 17:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) کراچی کی انسداددی دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نجی اسکول بم دھماکہ کیس میںملزمان سعدعزیزعرف اورطاہرحسین کوبری کردیاہے ۔

(جاری ہے)

کراچی کی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میںسانحہ صفورامیں سزائے موت پانے والے ملزمان کے خلاف نجی اسکول بم دھماکہ کیس کی سماعت ہوئی اس موقع پرعدم شواہدکی بناء پرعدالت نے ملزمان کوبری کردیا،بری کیئے جانے والے ملزمان نے سعدعزیزعرف ٹن ٹن اورطاہرحسین عرف سائیں کوبری شامل ہیںواضح رہے کہ دونوںمجرموںکوسانحہ صفورامیں سزائے موت سنائی جاچکی ہے جبکہ اس سے قبل بھی ملزم سعدعزیزایک مقدمے میں ایک مقدمے میں بری ہوچکاہے ،جبکہ اسکول بم دھماکہ کیس میںاستغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہاپولیس نے موقف اپنایاتھاکہ ملزمان نے مارچ 2015ء میں ناظم آبادمیں ایک نجی اسکول پربم دھماکہ کیادھماکے سے نجی اسکول کی بیرونی دیوارتباہ ہوئی تھی ،تاہم سی سی ٹی وی میں ملزمان کوشناخت نہیں کیاجاسکاجبکہ اسکول انتظامیہ نے بھی ملزمان کوشناخت کرنے سے انکارکردیاتھا۔

#

متعلقہ عنوان :