کھیلوں کی سب سے بڑی سرگرمیاں پیش کرسکتے ہیں،سعودی سپورٹس اتھارٹی

سعودب عرب میں کھیلوں کے حوالے سے غیرمعمولی صلاحیت موجود ہے ،چیئرمین ترکی آل الشیخ

ہفتہ 28 اپریل 2018 17:47

کھیلوں کی سب سے بڑی سرگرمیاں پیش کرسکتے ہیں،سعودی سپورٹس اتھارٹی
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) سعودی عرب کی جنرل سپورٹس اتھارٹی اور بین الاقوامی ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کمپنی کے اشتراک سے جدہ کے شاہ عبداللہ اسٹیڈیم میں ریسلنگ گرینڈ رائل ریمبل مقابلہ ہوا۔ اس مقابلے میں ریسلر جان سینا نے ٹرابیل ایچ کو شکست دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیڈریک الیکزنڈر نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے درمیانے وزن، بلڈ جون اور انڈر ٹیکر نے سنگل ٹائیٹل حاصل کیا۔

جرمن ریڈیو کے مطابق اس موقع پر سعودی عرب کی جنرل سپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے کہا کہ سعودب عرب میں کھیلوں کے حوالے سے غیرمعمولی صلاحیت موجود ہے اور ہم کھیلوں کا دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ بھی منعقد کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے حوالے سے سعودی شہریوں کے بہت سے خواب پورے ہوئے ہیں۔ ان میں باکسنگ بھی شامل ہے۔۔