کرینہ کپور خان اور سدھارتھ ملہوترا کے نئی فلم میںکام کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں

ہفتہ 28 اپریل 2018 17:47

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اور اداکار سدھارتھ ملہوترا کے کرن جوہر کی نئی فلم میں اکھٹے کام کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خبریں سامنے آرہی تھیں کہ فلمساز کرن جوہر اپنی نئی فلم میں اداکارہ کرینہ کپور خان کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکار سدھارتھ ملہوترا مرکزی کردار ادا کریں گے لیکن اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور نہ ہی ابھی ایسی کوئی فلم بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

اداکارہ کرینہ کپور خان ان دنوں فلم ویر دی ویڈنگ کی تشہیر میں مصروف ہیں جبکہ سدھارتھ ملہوترا وکرم بٹرا کی زندگی پر بننے والی فلم میں دکھائی دیں گے۔۔

متعلقہ عنوان :