دوسروں کی کامیابی پر خوش اور حسد نہ کرنا میری کامیابی کا راز ہے بشری انصاری

ہفتہ اپریل 18:10

دوسروں کی کامیابی پر خوش اور حسد نہ کرنا میری کامیابی کا راز ہے بشری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء)سینئر اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ دوسروں کی کامیابی پر خوش اور حسد نہ کرنا میری کامیابی کا راز ہے۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہمارے دور میں ٹی وی پر کام کرنے کو معیوب سمجھا جاتا تھا اور خاندان والوں کی طرف سے بڑی سختی کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔

(جاری ہے)

آج کل پڑھے لکھے اور اچھے گھرانے کے لڑکے اور لڑکیاں اس شعبے کی طرف آرہے ہیں جو خوش آئند ہے اور میں ان کا کام دیکھ کر خوش ہوتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تین بہنوں نے ٹی وی پر کام کیا ہے اور میری ایک عادت ہے کہ میں سب کی کامیابی پر خوش ہوتی ہوں۔مجھے معلوم ہے کہ محنت کیا ہوتی ہے اس لئے میں دوسروں کی کامیابی پر نہ صرف خوش ہوتی ہوں بلکہ ان کے کام کو سراہتی بھی ہوں ۔۔