اداکارہ میرا کی جانب سے دائر تکذیب نکاح کا دعویٰ

سول جج لاہور نے اداکارہ کے وکیل کو حتمی دلائل کیلئے پانچ مئی تک مہلت دیدی

ہفتہ اپریل 18:22

اداکارہ میرا کی جانب سے دائر تکذیب نکاح کا دعویٰ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) سول جج لاہور نے اداکارہ میرا کی جانب سے دائر تکذیب نکاح کے دعوی میں اداکارہ میرا کے وکیل کو حتمی دلائل کے لئے 5 مئی تک مہلت دیدی ہے عدالت میں اداکارہ کے وکیل نے یقین دہانی کروائی کہ آئندہ سماعت پر میرا عدالت میں پیش ہوں گی اداکارہ میرا کے وکیل آئندہ سماعت پر میرا کے عتیق الرحمان کے ساتھ نکاح نامہ اصلی یا جعلی ہونے کے بارے میں دلائل دیں گے، دوران سماعت سول جج نے کہا کہ اداکارہ میرا عدالت میں کیوں پیش نہیں ہو رہیں جس پر وکیل نے یقین دہانی کروائی کہ میرا آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہو جائیں گی ، اداکارہ میرا کی جانب سے دائر دعویٰ میں کہا گیا ہے کہ اس نے عتیق الرحمن کے ساتھ نکاح نہیں کیا اور وہ خود کو غیر قانونی طو پر اپنا شوہر ظاہر کر کے ان کی شہرت کو نقصان پہنچا رہا ہے لہٰذا عدالت تکذیب نکاح کی ڈگری جاری کرے واضح رہے کہ نکاح خواں نے عدالت میں اپنا بیان قلمبند کرواتے ہوئے اداکارہ میرا اور عتیق الرحمن کے نکاح نامہ کو اصل قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :