ڈیرہ اسماعیل خان :واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسسز کمپنی نے ڈیرہ بنوں روڈ باب ڈیرہ سے نیو بنوں چونگی اور بنوں اڈا تک سینٹرل میڈیا اور سڑک کے کناروں پر پڑی مٹی کے ڈھیروں کو ہٹانا شروع کر دیا

ہفتہ اپریل 18:27

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسسز کمپنی نے ڈیرہ بنوں روڈ باب ڈیرہ سے نیو بنوں چونگی اور بنوں اڈا تک سینٹرل میڈیا اور سڑک کے کناروں پر پڑی مٹی کے ڈھیروں کو ہٹانا شروع کر دیا چیف ایگزیکٹیو واسا احسان اللہ محسود نے بتایا کہ ڈیرہ کو پھلادا سہرا بنانے کیلئے پر عزم ہیں مٹی اور گرد کی وجہ سے تاجران اور شہریوں کو سخت اذیت کا سامنا تھا اسی وجہ سے سنٹرل میڈیا اور سڑک کے دونوں کناروں پر مٹی کے ڈھیروں کو صاف کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے تاجران اور شہری مٹی اور گرد سے کافی حد تک محفوظ ہونگے ہمارا عملہ اس اہم کام کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔

متعلقہ عنوان :