ایڈیشنل اینڈ سیشن جج مظفرآٓباد نے سات سالہ معصوم بچی نور فاطمہ جنسی زیادتی کیس میں مبینہ ملزم راجہ باسط زاہد کی عبوری ضمانت منسوخ کردی

ہفتہ 28 اپریل 2018 18:27

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) ضلع مظفرآباد کی یونین کونسل کیٹکیرمیں سات سالہ معصوم بچی نورفاطمہ جنسی زیادتی کیس کے مبینہ ملزم راجہ باسط زاہد کی عبوری ضمانت کی منسوخی کا فیصلہ گزشتہ روز ایڈیشنل اینڈ سیشن جج مظفرآٓباد کی عدالت نے سنا دیا عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرا کے حوالہ پولیس کر دیاتا ہم پولیس درج مقدمہ کی تفشیش کر کے مظلومہ کو انصاف دلانے کے لیے اور ملزم کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار کس طرح ادا کرے گی یہ پولیس کی تفشیس پر منحصر ہے کیوں کہ با اثر شخصیات ملزم کی پشت بان ہیں اور وہ ہر حال میں ملزم کو بچانا چاہتی ہیں تاہم عدالت نے انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق فیصلہ کر کہ ملزم کو حوالہ پولیس کر دیا ہے عدالت کے اس عادلانہ فیصلہ کو سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

نورفاطمہ جنسی زیادتی کیس کے تفتیشی آفیسر ایس ایچ او چکارراجہ یاسرعلیخان نے بعد ازاں ملزم کو ضلعی فوجداری عدالت ہٹیاں بالامیں پیش کر کے ملزم کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے زرائع کے مطابق راجہ باسط اس کیس سے قبل بھی علاقہ میں غیر اخلاقی و غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے پولیس تفتیش کے بعد مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

متعلقہ عنوان :