عام انتخابات کے سلسلہ میں اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز اور پولنگ آفسران کی تربیت شروع

ہفتہ 28 اپریل 2018 18:27

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) عام انتخابات کے سلسلہ میں اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز اور پولنگ آفسران کی تربیت شروع ہو گئی ہے۔اس سلسلہ میں ایم سی کلر سیداں کے جناح ہال میں دو مختلف سیشنز میں 53،53 اے پی اوز ار پی اوز نے ٹریننگ میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ماسٹر ٹرینر راجہ نثار احمد نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفسران وپولنگ آفسران (مردانہ) کیلئے چار یوم جبکہ خواتین آفسران کیلئے تین روزہ سیشنز کا اہتمام کیا گیا ہے۔تحصیل کلر سیداں میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اعظم شہزاد کو اس سلسلہ میں فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے جو اس تربیت کی نگرانی کریں گے۔