بجٹ میں تعلیم کیلئے خطیرفنڈز مختص کیے گئے ہیں،ڈاکٹر نادیہ عزیز

ہفتہ 28 اپریل 2018 18:27

سرگودھا۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) کی ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کہا کہ حکومت نے عوام کی خوشحالی اور ملکی ترقی کیلئے عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کیا ہے جس سے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو بنیادی ریلیف میسر ہوگا ۔بجٹ میں دفاع ،ترقیاتی پروگرام،توانائی و دیگر شعبوں کی طرح تعلیم کے لئے بھی حکومت نے خطیرفنڈز مختص کیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم اور صحت کے فروغ و ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے،جسکی واضح مثال وفاقی بجٹ میں کثیر فنڈ مختص کرناہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام تعلیم کے فروغ اور ملک میں تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کے لیے سود مند ثابت ہو گااور اس سے نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بجٹ میں پانی اور بجلی کے منصوبوں کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں بجلی کے شعبے کو بھی ترجیح دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ا پنے اخراجات کم کر کے وسائل عوام کی ترقی پر خرچ کررہی ہے جو خوش آئند ہے۔