سیکرٹری یونین کونسل کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 28 اپریل 2018 18:27

سرگودھا۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) حکومت پنجاب کی آگاہی حکمت عملی کے تحت صوبہ کی تمام تحصیلوں میں چیئرمین ‘وائس چیئرمین ‘ لیڈی کونسلرز اور سیکرٹری یونین کونسل کی تربیت کے سلسلہ میں سرگودہا میں ایک روزہ تربیت ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا ۔ جس سے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سرگودہاسردار عاصم شیر میکن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کایہ اچھا اقدام ہے کہ امور یونین کونسل کے بارے آگاہی فراہمی کی جارہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی یہ بہت اچھی منصوبہ بندی ہے کہ خواتین کو اہمیت دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد الیاس چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپس میں چیئر مین صاحبان کو بجٹ سازی ‘ اکاؤنٹس کے بہتر انتظام اور دیہی ترقی کے جامع لائحہ عمل کے بارے آگاہی فراہم کی جارہی ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد حنیف ہنجرا نے کہا کہ حکومت نے لوکل گورنمنٹ قوانین کو بہتر انداز میں ترتیب دے دیاہے جو کہ یونین کونسل کو بکس کی صورت فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ورکشاپس میںدیہات کی صفائی کے امور کے متعلق بھی تربیت دی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ ضلع کی تمام تحصیلوں میں ماہرین امور لوکل گورنمنٹ تربیت فراہم کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :