ڈی پی اوکی طرف سے ڈی ایس پی سلانوالی کے اعزاز میں تقریب

ہفتہ 28 اپریل 2018 18:30

سرگودھا۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) محمد سہیل چوہدری کی طرف سے ڈی ایس پی سلانوالی رانا عبدالطیف کا تبادلہ ضلع سرگودہا سے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد ہونے پر اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کے ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے ڈی ایس پی سلانوالی نے ڈی پی او سرگودہا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرا سرگودہا میں تعیناتی کا عرصہ بہت اچھا گزرا ہے سرگودہا کی عوام اورپولیس کا میری عرصہ تعیناتی کے دوران طرز عمل مثالی رہا ۔

سرگودہا میں بطور ایس ڈی پی او میرے محکمانہ کریئر کا یادگار عرصہ ہے جبکہ ڈی پی او محمد سہیل چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی سلانوالی عبدالطیف کے ذاتی کردار اور ان کے اپنے محکمانہ امور میں دلچسپی کی تعریف کی اور ان کی آئندہ تعیناتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ تقریب کے اختتام پر ڈی پی او سرگودہا نے ڈی ایس پی سلانوالی کو تحائف اور اعزازی شیلڈ بھی دیں۔

متعلقہ عنوان :