ْ آگ لگی ویگن سے بچوں کو باہر نکالنے پر ٹریفک کانسٹیبل کیلئے نقد انعام وتعریفی سرٹیفکیٹ

ہفتہ اپریل 18:30

سرگودھا۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) محمد سہیل چوہدری نے ٹریفک کنسٹیبل کو آگ لگی ویگن سے بچوں کو بحفاظت باہر نکالنے پر نقد انعام وتعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) محمد سہیل چوہدری نے ٹریفک کنسٹیبل کو آگ لگی ویگن سے بچوں کو بحفاظت باہر نکالنے پر نقدانعام وتعریفی سرٹیفکیٹ دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند یوم قبل کیری ڈبہ نمبریLEJ-6690جس میں سکول کے بچے سوار تھے رحمت العالمین پارک کے نزد اچانک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی وہاں پر موجود کنسٹیبل محمد نواز نے اپنی ڈیوٹی نہایت حوصلہ اور ہمت سے انجام دیتے ہوئے ویگن میں موجود بچوں کو بحفاظت باہر نکالا تھا۔ ڈی پی او سرگودہا نے کنسٹیبل کو نقدانعام وتعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازاگیا۔

متعلقہ عنوان :