ممتاز مزاح گو شاعر اورادیب نیاز سواتی کا77 واں یوم پیدائش )کل( منایا جائے گا

ہفتہ 28 اپریل 2018 18:30

لاہور۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) اردو اور ہندکو کے ممتاز مزاح گو شاعر اورادیب نیاز سواتی کا77 واں یوم پیدائش کل -29اپریل بروز اتوار کو منایا جائے گا‘وہ 29اپریل1941 کو ضلع مانسہرہ میں پیداہوئے‘ ان کا اصل نام نیاز محمد خان تھا ان کے شعری مجموعے کلیات نیاز اور بے باکیاں کے نام سے اشاعت پذیر ہوئے‘ وہ 13اگست1995 کو ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے تھے ۔