انضمام الحق ایک مرتبہ پھر کرکٹ میدانوں میں ان ایکشن ہوں گے

ہفتہ 28 اپریل 2018 17:06

انضمام الحق ایک مرتبہ پھر کرکٹ میدانوں میں ان ایکشن ہوں گے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28اپریل 2018ء) 11سال کے طویل وقفے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق ایک مرتبہ بیٹ ہاتھ میں تھامے ایکشن میں نظر آئیں گے ۔

(جاری ہے)

47سالہ انضمام الحق پیر کے روز لاہور کرکٹ ایسو سی ایشن گراﺅنڈ میں ایک فیسٹیول میچ کے دوران مسلم جمخانہ کلب کی ٹیم انضما م الحق الیون کی قیادت کے فرائض سر انجام دیں گے ۔دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر مخالف ٹیم کے کپتان ہوں گے ۔مسلم جمخانہ کرکٹ کلب نے پاکستان کو کئی انٹر نیشنل کھلاڑی دیئے ہیں جن میں انضمام الحق ،احمد شہزاد،توفیق عمر،عاقب جاوید،مجاہد جمشید،وسیم حیدر،محمد رمضان،حافظ شاہد ،ندیم خان او ر دیگر کئی کھلاڑی شامل ہیں ۔


متعلقہ عنوان :