سرگودھا،عدالت نے بیوی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم شوہر کو سزاے موت اور 5 لاکھ معاوضہ کی ادائیگی کا حکم سنا دیا گیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 18:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) سرگودھاعدالت نے بیوی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم شوہر کو سزاے موت اور 5 لاکھ معاوضہ کی ادائیگی کا حکم سنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کے موضع میٹھہ لک میں 25 مئی 2017 کو ایک ریٹائرڈ ملازم فتح خان نے بدکاری کے شبہ میں اپنی بیوی پٹھانی کو موت کے گھاٹ اتارتے ہوئیٹوکے سے مقتولہ کا سر جسم سے جدا کر دیا۔ جس پر اس کے خلاف تھانہ صدر میں درج مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا عتیق الرحمٰن نے فیصلہ سنا تے ہوئے ملزم فتح خان کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے معاوضہ کا حکم سنا دیا۔

متعلقہ عنوان :