کوئٹہ ، نامعلوم افراد کی دکان پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق

ہفتہ 28 اپریل 2018 18:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی دکان پر فائرنگ دو افراد جاں بحق پولیس کے مطابق ہفتے کو کوئٹہ کے کاروباری علاقے جمال الدین افغانی روڈ پر نامعلوم مسلح نے دکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد جعفر ولد غلام علی اور محمد علی ولد خان علی موقع پر جاں بحق ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا جبکہ قانون نافذکرنے والے اداروں نے جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔