پنجگور میں افغانیوں کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن، 93 کے قریب گرفتار

بیشتر گرفتار افراد نان بائی مکینک اور ریڑھی بان ہیں

ہفتہ 28 اپریل 2018 18:37

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) پنجگور میں افغانیوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن 93 کے قریب گرفتار بیشتر گرفتار افراد نان بائی مکینک اور ریڑی بان ہیں داش بند ہونے سے ہوٹلوں میں روٹی کا بحران مسافر پریشانی سے دوچار ہوگئے تفصیلات کے مطابق پنجگور میں پولیس نے ڈی پی او اللہ بخش کی سربراہی میں شہر سے 93 افغانیوں کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گرفتار افغان مہاجریں بغیر کسی قانونی دستاویزات کے رہائش پذیر تھے پولیس کے مطابق گرفتار افراد نان بائی ،میکنک اور مختلف شاہراہوں پر ریڑی لگاکر کاروبار کرنے تھے پنجگور میں افغانیوں کی گرفتاری کے بعد داش بند ہونے سے ہوٹلوں میں روٹی کا بحران پیدا ہوگیا ہے جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا ۔

متعلقہ عنوان :