سرگودھا، کوٹ مومن میں ڈیرہ پر فائرنگ کر کے مخالف کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 18:37

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) سرگودھا کے قصبہ کوٹ مومن میں ڈیرہ پر فائرنگ کر کے مخالف کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔پولیس تھانہ کوٹ مومن نے مقتول کی نعش ورثاء کے حوالے کرکے اس کے بیٹے کی رپورٹ پر سات افراد کے خلاف مقدمہ قتل درج کر لیا۔ذرائع کے مطابق موضع آہلی روانہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دیرہ دار افتخارحسین کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گے۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقتول کی نعش ہسپتال منتقل کر کے مقتول افتخار حسین کے بیٹے ابرار حسین کی رپورٹ پر تصور،اکرام،اسلم منیر،دلدار،مناظر اورمظہر کے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔جنہوں نے اراضی کے تنازعہ کی رنجش میں ڈیرہ پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کر افتخار حسین گوندل کو قتل کر دیا۔اور فرار ہوگے۔گوندل خاندان کے افرار میں اراضی کا تنازعہ چلا آرہا ہے قتل بھی اسی رنجش کا شاخسانہ بتلایا جا رہا ہے۔ پولیس تھانہ کوٹ مومن نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :