وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان دورہ برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

ہفتہ 28 اپریل 2018 18:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان دورہ برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ ائیرپورٹ پر سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق وزیراوقاف راجہ عبدالقیوم خان و لیگی راہنماوں و کارکنان نے استقبال کیا۔

(جاری ہے)

بیرون ملک دورہ کے دوران وزیراعظم آزادکشمیرنے 18 اپریل کو بھارتی وزیراعظم کے خلاف احتجاجی مارچ میں شرکت کی اس کے علاوہ ہائوس آف لارڈز اور ہائوس آف کامنز کا دورہ بھی کیا اور اراکین کو مسئلہ کشمیر پر بریف کیاعلاوہ ازیں وزیراعظم نے تارکین وطن کے اجتماعات سے خطاب بھی کیا۔