وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کراچی کے حلقہ این اے 243، 244 سے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں

ہفتہ 28 اپریل 2018 18:41

وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کراچی کے حلقہ این اے 243، 244 سے آئندہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کراچی کے حلقہ این اے 243، 244 سے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہفتہ کو بعد از بجٹ پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ این اے 252 کراچی سے الیکشن لڑنا چاہتے تھے تاہم نئی حلقہ بندیوں کی وجہ سے وزیراعظم نے مشورہ دیا ہے کہ میں حلقہ این اے 243، 244 سے الیکشن لڑوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے وفاقی بجٹ میں کراچی کے لئے شاندار پیکج کا اعلان کیا ہے جو ایم کیو ایم 25 سالوں میں نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کا سنجیدہ مسئلہ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اس مسئلے کو حل کریں اور اس ضمن میں بجٹ میں منصوبہ کا اعلان بھی کیا گیا ہے، پانی کی فراہمی اگرچہ سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن ہم اس مسئلے کے حل کے لئے بھی کوشاں ہیں، وفاقی حکومت نے گرین لائن منصوبے کے لئے فنڈز فراہم کئے اور بسوں کی فراہمی کی بھی پیشکش کر چکے ہیں تاکہ شہر کے رہائشیوں کو سہولت مل سکے۔