بجٹ میں ضروریات زندگی کی چیزیں مہنگی کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے،مشتاق صدیقی

ہفتہ اپریل 18:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے صدر مشتاق صدیقی نے کہا ہے کہ بجٹ میں ضروریات زندگی کی چیزیں مہنگی کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔۔بجٹ میں دعوے اور وعدے ہی ہیں عوام دشمن بجٹ منظور نہیں۔ملک کو معاشی طور پر برباد کرنے والا وزیر خزانہ مفرور بیماری کے ڈرامے کر رہا ہے۔کشکول توڑنے کے دعویداروں نے ملک کو 62فیصد مزید قرضوں تلے دبا دیا ۔

(جاری ہے)

تعلیم ،صحت،بے روزگاری کیلئے اقدامات موجود نہیں اور توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے کیا اقدامات ہونگے۔انھوں نے کہا بجٹ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے ۔مشتاق صدیقی نے شہرکراچی میں شب برات کی مقدس رات قریب آتے ہی آتش بازی کا سامان ،پٹاخوں کی شہر کی مارکیٹوں میں بھر مار کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے پولیس انتظامیہ مافیاز کے ساتھ ملکر قانون کے نفاذ میں رکاوٹ بنتی ہے اور پولیس کی سرپرستی میں آتش بازی کا سامان دوکانوں پر ترسیل ہو رہا ہے ۔آئی جی سندھ اس صورتحال کا نوٹس لیں شہر میں آتش بازی کے سامان پر پابندی عائد کی جائے تاکہ عبادت کی رات لوگ سکون سے اللہ کی عبادت کر سکیں ۔