فاٹا اور بلوچستان کی طرز پر سندھ کے نوجوانوں کو عام معافی دی جائے،مصطفی کمال

پاکستان میں نوجوانوں کیلئے منصوبہ بندی نہیں ہے یہ ہمارے معاشرے کا مستقبل ہیں،چیئرمین پی ایس پی کا ورکرز اجلا س سے خطاب

ہفتہ 28 اپریل 2018 18:48

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) پاک سرزمین پارٹی یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے تحت ورکرز اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کیلئے منصوبہ بندی نہیں ہے یہ ہمارے معاشرے کا مستقبل ہیں لیکن آج تعلیم و روزگار میں نوجوان کیلئے کوئی منصوبہ بند ی نہیں ہے مایوسی کے عالم میں نوجوان برائی و غیر صحت مندسرگرمیوں کی طرف راغب ہورہے ہیں اور سندھ کا نوجوان معمولی ملازمتوں کیلئے دھکے کھارہا ہے حکومت نے ملازمتیں فروخت کیں اور ہزاروں نوجوانوں نے ملازمتوں کے عوض پیسے بھی دیئے لیکن ان کے یہ پیسے بھی ڈوب گئے کھیل کے میدان تباہ وبرباد ہیں مناسب خوراک اور گندہ پانی کی وجہ سے نوجوانوں کی صحت اس قابل نہیں ہے کہ وہ کھیل کی سرگرمیوں میں حصہ لیں سکیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت فاٹا و بلوچستان کی طرز پر کراچی و سندھ کے نوجوانوں کو عام معافی دے اور ماضی میں سیاسی کلچر کی بدولت برائی کی طرف راغب ہونے والے نوجوانوں کو عام معافی دی جائے اور انہیں عام زندگی گذارنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ ابھی معاشرے کا مفید فرد بن سکیں ، مہاجر نام پر حقوق کی جنگ نے تین نسلوں کو تباہ کردیا ایک نسل جیل دوسری قبر اور تیسری دربدر ہے مہاجروں کو محب وطن پاکستانی بن کر تمام قومتیوں سے جڑ جانا چاہیے ورکرز اجلاس سے یوتھ ونگ کے مرکزی ذمہ داران کے علاوہ ارشد قریشی صدر یوتھ اور شہباز عابدی نے بھی خطاب کیا ۔