نیو کراچی میں بے رحم شوہر نے بیوی پر بدترین تشدد کرکے قتل کردیا،ملزم گرفتار

شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری منشیات فروشوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی

ہفتہ اپریل 18:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) نیو کراچی میں بے رحم شوہر نے بیوی پر بدترین تشدد کرکے قتل کردیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا،بہادر آباد میں مکان کی چھت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا،جبکہ شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری منشیات فروشوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی انڈرسٹل ایریا کے علاقے میں ملزم سرفراز نے بیوی شازیہ کو گھریلو جھگڑے کے دوران تشدد کرکے قتل کردیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔بہادر آباد میں قائم مکان کی چھت پر کام کے دوران چھت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا،،پولیس نے لاش کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔ٹیپو سلطان پولیس نے ملزم عاشق کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا،،اتحاد ٹاون پولیس نے منشیات فروش سہیل کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

قائد آباد شیر پاو کالونی میں پولیس سے مقابلے میں 4 ملزمان گرفتار جبکہ دو ساتھی فرار ہوگئے،،پولیس کے مطابق ملزمان میں آصف خان،نوید،صنم اور نور زمان شامل ہیں،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،،بھاری مقدار میں منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا،ملزمان لوٹ مار اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی کی متعدد وارداروں میں مطلوب تھے۔ادھر مدینہ کالونی پولیس نے ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کرکے کلاشنکوف اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی،ملزم منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہے۔