تمبو،منجھوشوری میں شوہر نے مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں بیو ی کو قتل کردیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 18:48

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) تمبو کے علاقے منجھوشوری پولیس تھانہ کی حدود میں شوہر نے مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے اپنی بیو ی کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس کے مطابق تمبو کے علاقے منجھوشوری پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ برکت میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا پولیس نے نعش تحویل میں لیکر سول ہسپتال منتقل کی جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی واقع کے بارے میں مذید تحقیقات منجھوشوری پولیس کررہی ہے ۔