ورلڈ لیبر ڈے کلیم اعوان انویٹیشن گرلز بوائز باکسنگ چیمپئن شپ یکم مئی کو ہوگی، فدا حسین بلوچ

ہفتہ 28 اپریل 2018 18:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر کراچی ویسٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ’’ورلڈ لیبر ڈے کلیم اعوان انویٹیشن گرلز بوائز باکسنگ چیمپئن شپ ‘‘ کا شاندار انعقاد یکم مئی برو ز منگل کو اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی کے باکسنگ جمنازیم میں ہورہا ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات ہفتہ کو کراچی ویسٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری فدا حسین بلوچ اور چیف کوآرڈینٹر جمعہ خان بلوچ نے بتائی۔

(جاری ہے)

فدا حسین بلوچ نے مزید بتایا کہ پاکستان اسپورٹس مین لائنز کلب انٹرنیشنل اس ایونٹ کو اسپانسر کر رہی ہے جس کے ڈائریکٹر اسپورٹس ملک کلیم احمد اعوان نے اس سلسلے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ مہران باٹلرز پرائیوٹ لیمیٹڈ (پاکولا) کے جنرل منیجر مارکیٹنگ عرفا ن حنیف اس باکسنگ چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی ہونگے۔ آخر میں پوزیشن حاصل کرنے والے گرلز بوائز باکسرز میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ ایونٹ کو شایان شان انداز میں منعقد کرنے کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور کراچی ویسٹ کے تمام یونٹس کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :